ننکانہ پولیس کا کڑا احتساب شروع
ننکانہ صاحب (بیورو چیف ): وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری۔ ترجمان ضلعی پولیس
ننکانہ صاحب: رشوت، کرپشن اور محکمانہ ضابطہ کی خلاف ورزی پر ڈی پی او کا سخت ایکشن۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: اختیارات کے ناجائز استعمال ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او تھانہ فیض آباد مجاہد عباس ملہی محکمہ سے برخاست۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: کرپشن کے الزامات پر ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالا انسپکٹر کفایت حسین معطل۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال ثابت ہونے پر سب انسپکٹر منشاء کی عہدہ سے تنزلی، ASI بنا دیا۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال ثابت ہونے پر انچارج چوکی کوٹ حاکم اکبر قریشی کی عہدہ سے تنزلی، کنسٹیبل بنا دیا۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: ناقص تفتیش کی پاداش میں انچارج چوکی وزیر پور محبوب احمد معطل۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: چوکی موڑ کھنڈا میں تعینات کنسٹیبلان آصف اور اکبر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل، کنسٹیبل وقار محکمہ سے برخاست۔ ترجمان
ننکانہ صاحب: آئی جی پنجاب کی ہدایت پر رشوت، کرپشن اور محکمانہ ضابطہ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس ہے۔ ڈی پی او ارسلان زاہد
ننکانہ صاحب: سنگین نوعیت کے مقدمات میں منصفانہ تفتیش اور میرٹ کو یقینی بنایا جائیگا۔ ڈی پی او
ننکانہ صاحب: ناجائز قبضہ کروانے والے پولیس افسران و ملازمان ناقابل معافی ہیں، کڑی نگرانی کی جائیگی۔ ارسلان زاہد
ننکانہ صاحب: محکمہ کی بدنامی کا سبب بننے والی کالی بھیڑوں کو محکمہ سے باہر پھینکا جائیگا۔ ڈی پی او ارسلان زاہد