پنجاب بینک کے صدر کی تنخواہ اور مراعات توبہ توبہ

اسلام اباد( خصوصی رپورٹ )پنجاب بینک کے صدر کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں
پنجاب بینک کے صدر کی ماہانہ بنیادی تنخواہ 50 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، جبکہ پیکیج میں مختلف الاؤنسز اور دیگر مراعات بھی شامل ہیں۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق بنیادی تنخواہ کے علاوہ 5 لاکھ روپے ہاؤس رینٹ الاؤنس اور 3 لاکھ 75 ہزار روپے یوٹیلیٹی الاؤنس دیا جاتا ہے، جس کے بعد ماہانہ گراس تنخواہ 58 لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے۔
پیکیج کے تحت صدرِ بینک کو دو گاڑیاں اور دو ڈرائیورز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ فیول، ٹی اے/ڈی اے، میڈیکل اور فون الاؤنس سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے تحت مہنگائی کے تناسب سے سالانہ تنخواہ میں اضافہ بھی کیا جاتا ہے، جبکہ گریچوئٹی کی مد میں ہر سال ایک بنیادی ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔
مزید برآں، ہر تین سال بعد 7 لاکھ 50 ہزار روپے فرنیشنگ الاؤنس، دو کلبز کی ممبرشپس، کار لون اور ریٹینشن آف وہیکل سمیت دیگر مراعات بھی پیکیج کا حصہ ہیں۔ پالیسی کے تحت بونس اور اضافی چھٹیوں کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 2020 کے نوٹیفکیشن کی کاپی پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔

پنجاب_بینک #بینکنگ #تنخواہ #الاؤنسز #مراعات #SalaryPackage

اپنا تبصرہ بھیجیں