جیل سپرنیٹنڈٹ کا چسمان ریمانڈ

گوجرانوالہ

(کرائم  ربورٹر)عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ اظہر محمود چیمہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ آنٹی کرپشن کو مزید دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق 19اگست 2026 کو جیل سپرنٹینڈنٹ اظہر محمود چیمہ کے خلاف تھانہ آنٹی کرپشن گوجرانوالہ میں ساڈھے چار کروڑ کی کرپشن کا مقدمہ محمد افضل چوہدری کی مدعیت میں درج رجسٹر ہوا FIR کے مطابق مدعی مقدمہ محمد افضل چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ جیل سپرنٹینڈنٹ اظہر محمود چیمہ نے مدعی سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا معاملہ حل کروانے کی بابت چار کروڑ اور مدعی مقدمہ کے عزیز حیدر چھٹھ سابقہ سی او میونسپل کارپوریشن کی رہائی کی بابت پچاس لاکھ بطور رشوت وصول کیا ہے۔جس پر محکمہ آنٹی کرپشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جیل سپرنٹینڈنٹ اظہر محمود چیمہ کے خلاف ساڈھے چار کروڑ رشوت کا مقدمہ نمبری 38/26بجرم 161ت پ درج کر کے جیل سپرنٹینڈنٹ اظہر محمود کو گرفتار کر لیا اور ساڈھے چار کروڑ برآمدگی کی لیے عدالت سے چانچ روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا لیکن برآمدگی نہ ہو سکی پھر عدالت سے چھ روزہ مزید جسمانی ریمانڈ لیا گیا پھر بھی برآمدگی نہ ہو سکی اب عدالت سے مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے تک ساڈھے چار کروڑ کی برآمدگی کی جا سکے یاد رہے کہ جیل سپرنٹینڈنٹ اظہر محمود چیمہ کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے والا ہے لیکن ابھی تک ساڈھے چار کروڑ برآمدگی کی کوئی بھی خبر سامنے نہ آ سکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں